بورڈ آف ریونیو نے خانیوال، ملتان اور ساہیوال میں23کروڑسے زائد مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروالی

منگل 7 دسمبر 2021 16:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر بورڈ آف ریونیو نے خانیوال، ملتان اور ساہیوال کے اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی معاونت سے لینڈ مافیا کے خلاف بڑا آپریشن کر کے 23کروڑروپے سے زائد مالیت کی 15ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی واگزار کروالی ۔

(جاری ہے)

سینئرممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کے مطابق ساہیوال میں 21کروڑ38لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 1ایکڑ سے زائد سرکاری ارضی واگزار کرائی گئی ۔خانیوال میں2کروڑ27لاکھ روپے مالیت کی12 ایکڑ سے زائد سرکاری جبکہ ملتان میں 59لاکھ روپے مالیت کی 2ایکڑ سے زائد اراضی واگزار کروائی گئی ہے۔