زکوة کی تقسیم میں شفافیت کو اولین ترجیح دی جائے، فیاض بٹ

مستحق افراد تک زکوکی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے، مشیر مذہبی امور وزیراعلی سندھ

منگل 7 دسمبر 2021 17:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور و زکو و عشر فیاض علی بٹ نے کہا ہے کہ مستحقین کو زکو کی فراہمی ایک عظیم فریضہ ہے۔ اس فرض کی بجا آوری کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ یہ بات آج انہوں نے سندھ اسمبلی کے کیمٹی روم میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری زکو غلام عباس ڈیتھو اور صوبے بھر کے زکو و عشر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں افسران کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور و زکو و عشر فیاض علی بٹ نے افسران کو ہدایت کی کہ مستحق افراد تک زکو کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔زکو کی تقسیم کے عمل کو مکمل طور پر شفاف رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زکو کی صحیح تقسیم ہماری بنیادی ذمداری ہے اور اس عمل میںکسی بھی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔ فیاض علی بٹ نے کہا کہ غریب اور مستحق افراد کی داد رسی حکومت سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :