شوکت ترین سے ترک کوکا کولا کمپنی کے وفد کی ملاقات ،کاروباری آسانیوں کے لیے حکومتی حمایت کی یقین دہانی

حکومت نے مراعات اور مکمل تعاون فراہم کرکے کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے اقدامات کیے ہیں،شوکت ترین

منگل 7 دسمبر 2021 23:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) مشیر خزانہ شوکت ترین سے ترک کوکا کولا کمپنی کے وفد نے ملاقات کی جس میں مشیر خزانہ نے کاروباری آسانیوں کے لیے حکومتی حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔ منگل کو ملنے والے وفد کی قیادت نائب صدر کارپوریٹ افیئرز سنان سیم ساہین نے کی۔

(جاری ہے)

شوکت ترین نے کہاکہ حکومت سرمایہ کاروں اور تاجروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے،حکومت نے مراعات اور مکمل تعاون فراہم کرکے کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق وفد نے پاکستان میں ترک مشروب کمپنی کے کاروباری آپریشنز مشیر خزانہ پر بریفنگ دی ۔وفد نے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا، وفد نے پاکستان میں مشروبات کی صنعت کے پھیلاؤ اور اقتصادی ترقی میں اضافے سے متعلق سفارشات اور تجاویز دیں ،مشیر خزانہ نے کاروباری آسانیوں کے لیے حکومتی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔