پنجاب اسمبلی میں ریسکیو 1122 کے تعاون سے ہنگامی صورت حال سے نپٹنے کیلئے مشق

بدھ 8 دسمبر 2021 14:47

پنجاب اسمبلی میں ریسکیو 1122 کے تعاون سے ہنگامی صورت حال سے نپٹنے کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) پنجاب اسمبلی میں ریسکیو 1122 کے تعاون سے ہنگامی صورت حال سے نپٹنے کے لیے گذشتہ روز مشق کی گئی ۔ مشق میں قائم مقام سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک ، سپیشل سیکرٹری علی عمران رضوی، سپیشل سیکرٹری عامر حبیب سمیت دیگر افسران وملازمین نے حصّہ لیا۔

(جاری ہے)

مشق کے دوران زخمی ہونے والے نوازش علی وٹو سمیت دو افراد کو ریسکیو کیا گیا۔مشق کا آغاز 11 بجے دن سائرن بجا کر کیا گیا۔جیسے ہی سائرن بجا تو اسمبلی ملازمین عمارت کے خارجی راستوں سے باہر بھاگے ۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے اسمبلی بلڈنگ کے مختلف حصّوں پر پانی پھینک کر آگ بجھانے کی مشق کی۔مشق کا مقصد ہنگامی صورت حال سے نپٹنے کے لیے سٹاف کو آگا ہی دینا تھا۔