پانچ افراد کے قتل میں موت کی سزا پانے والے مجرمان کی سزا عمر قید میں تبدیل

بدھ 8 دسمبر 2021 14:48

پانچ افراد کے قتل میں موت کی سزا پانے والے مجرمان کی سزا عمر قید میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے پانچ افراد کے قتل میں موت کی سزا پانے والے مجرمان کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

وکیل نے موقف اختیار کیاکہ انسداد دہشتگری عدالت نے ریکارڈ کا بغور جائزہ نہیں لیا ۔عدالت نے مجرمان کو دہشتگردی کے چارجز سے بری کر تے ہوئے پانچ پانچ مرتبہ سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ۔ مجرموں تنویر حسین اور دیگر نے لاہور ہائیکورٹ میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔مجرمان کے خلاف 2011 میں سرگودھا میں مقدمہ درج ہوا تھا ۔