الیکشن کمیشن کا اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم استعمال کرنےکا فیصلہ
میئر کے الیکشن میں3900 مشینیں استعمال ہوں گی، جس میں800 مشینیں بیک اپ کیلئے رکھی جائیں گی، الیکشن کمیشن کا ای وی ایم کی فراہمی کیلئے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو خط
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 9 دسمبر 2021 18:49
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد مئیر کی نشست پر3900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں استعمال ہوں گی، مئیر کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن 800 پولنگ اسٹیشنز کے تمام پولنگ بوتھ پر ای وی ایم استعمال کریگا، الیکشن کمیشن800 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں بیک اپ کیلئے رکھے گا، تمام پولنگ بوتھز کیلئے 3100 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں درکار ہوں گی۔
الیکشن کمیشن نے خط کے ذریعے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے ای وی ایم کے علاوہ تکنیکی سپورٹ مانگی ہے، الیکشن کمیشن نے پراجیکٹ مینجمنٹ، سپورٹ سروسز، مشینوں کی پروڈکشن، مشینوں کی ٹیسٹنگ اور کوالٹی کنٹرول بھی مانگا ہے، اسی طرح الیکشن کمیشن نے مزید مطالبہ کیا کہ وزارت سائنس رسک مینجمنٹ، سیکیورٹی میکنزم سرٹیفکیشن سمیت پولنگ سٹاف کی تربیت دے۔دوسری جانب سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات، ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے، خواتین سمیت حساس پولنگ اسٹیشنوں پر زیادہ سیکورٹی فراہم کی جائے،افراد باہم معذوری سمیت دیگر محروم طبقات کو پولنگ اسٹیشنوں میں خصوصی توجہ دی جائے۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.