Live Updates

قائداعظم محمد علی جناح کے بعد پاکستان کو وزیر اعظم عمران خان کی صورت میں دیانت دار لیڈر ملا،غلام سرور خان

عمران خان اپنے ساتھ کسی بد دیانت کو برداشت کر سکتے ہیں ،علاقے کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا ،سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتا ہوں اور عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے ،اپنے حلقے میں سڑکوں کے جال بچھا دیں گے، وفاقی وزیر

جمعہ 10 دسمبر 2021 23:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2021ء) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے بعد پاکستان کو وزیر اعظم عمران خان کی صورت میں دیانت دار لیڈر ملا،عمران خان اپنے ساتھ کسی بد دیانت کو برداشت کر سکتے ہیں ،علاقے کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا ،سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتا ہوں اور عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے ،اپنے حلقے میں سڑکوں کے جال بچھا دیں گے ۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے جمعہ کو حلقہ این اے 63 میں ٹیکسلا میں 7.50 کلو میٹر عثمان کھٹڑ روڈ کی بحالی کا افتتاح کیا ہے ،روڈ بحالی کی تکمیل 12 ماہ کی مدت کی جائے گی ،روڈ بحالی پر 16 کروڑ 20 لاکھ روپے کی مالیت کا تخمینہ لگایا گیا ہے ،وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے ٹیکسلا میں ہی واقع 2.30 کلو میٹر بدھو بجاڑ روڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا ہے ،روڈ کی تعمیر پر 50 ملین روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے،ٹیکسلا کی یونین کونسل لب ٹھٹھو میں 2.50 کلو میٹر لنک روڈ کی بحالی و تعمیر کا افتتاح بھی کیا،لب ٹھٹھو لنک روڈ کی بحالی و تعمیر پر 7 کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو 12 ماہ میں مکمل کیا جائیگا ،وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور کی جانب سے ٹیکسلا کی تحصیل لب ٹھٹھو میں واقع گورنمنٹ گرلز ایلیمینٹری سکول کو ہائی لیول کی اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے ،سکول کی اپ گریڈیشن پر 3 کروڑ کی مالیت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 63 ٹیکسلا کی تحصیل لب ٹھٹھو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح کے بعد پاکستان کو وزیر اعظم عمران خان کی صورت میں دیانت دار لیڈر ملا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اپنے ساتھ کسی بد دیانت کو برداشت کر سکتے ہیں ،علاقے کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا ۔ انہوںنے کہاکہ عوام سے کئے گئے وعدے ہر صورت پورے کرنے کا عزم لے کر میدان سیاست میں آیا تھا ۔

انہوںنے کہاکہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتا ہوں اور عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے ،اپنے حلقے میں سڑکوں کے جال بچھا دیں گے ۔انہوںنے کہاکہ حلقے کے تمام علاقوں میں بجلی گیس جیسی بنیادی سہولیات فراہم کریں گے ،جو حق اور سچ کے راستے پر ہوتے ہیں اللہ ان کے ساتھ ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگلی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے اور ہم اپنے حلقے کے بچیوں کے تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات