شیرشاہ دھماکے کو سوئی سدرن پائپ لائن سے نہیں جوڑا جاسکتا
ٹیکینکل سٹاف کے مطابق دھماکے کی جگہ کے قریب کوئی گیس لائن نہیں، جائے وقوعہ پرگیس لیکج کے کوئی آثار نہیں ہیں۔ سوئی سدرن پائپ لائن کمپنی کا بیان
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 18 دسمبر 2021
17:25
(جاری ہے)
دوسری جانب کراچی شیرشاہ دھماکے کی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے تحت شیرشاہ میں نالے پر قائم بینک عمارت میں دھماکا ہوا، سیوریج لائن میں گیس کے اخراج کے باعث دھماکا ہوا، دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
دھماکے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔علاقے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) ظفرعلی شاہ نے بتایا کہ بینک کی عمارت نالے پر تعمیر تھی جنہیں کچھ عرصے قبل نوٹس دیا گیا تھا کہ نالے کی صفائی کے لیے بینک کو خالی کردیں۔دھماکے کے فوری بعد علاقہ مکین اور ریسکیو ٹیمز جائے وقوع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق دھماکے کی وجہ کا تعین کیا جارہا ہے اور رینجرز کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیراؤ کرلیا۔ گورنر سندھ عمران اسمعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جیونیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ کراچی شیر شاہ دھماکے میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق ہوگئے ہیں، عالمگیرخان کے والد کراچی کی کاروباری شخصیت ہیں، وہ ہیوی ڈیوٹی مشینری کا کاروبار کرتے تھے، جب دھماکا ہوا اس وقت وہ کسی ٹرانزیکشن کے سلسلے میں بینک میں موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
پشاور ری وائیٹلائزیشن پلان 200 ارب روپے کا ترقیاتی منصوبہ عوام کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے
-
عمران خان کو جیل میں ایک ہزار دن سے زائد ہوگئے مگر وہ بیماری کا بہانہ بنا کر نہ ریلیف مانگ رہا ہے اور نہ ملک سے بھاگ رہا ہے
-
ترجمان دفتر خارجہ کی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت 21 جون کو سوئٹزرلینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات ہونے کی تصدیق
-
بجٹ کے لیے اتنی موٹی کتابیں بنانے کی کیا ضرورت ہے؟
-
اسد قیصر کا حکومت سے ٹوبیکو کی فصل پر ٹیکس ختم کرنے اور سگریٹ کی ڈبی پرزیادہ سے زیادہ ٹیکس لگانےکا مطالبہ
-
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا افغان مہاجرین کی جبری واپسی روکنے پر زور
-
غزہ میں چھینکنے پر بھی گولی چل سکتی ہے: یونیسف
-
ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کا 72 فیصد سود اور منافع کی نظر، انکٹاڈ
-
کانگو: خانہ جنگی سے متاثرہ علاقوں میں ایبولا کا تیز پھیلاؤ
-
لبنان: اسرائیل اور حزب اللہ جنگ بندی کی اطلاعات خوش آئند، یو این
-
پنجاب حکومت کا نگران حکومت سے پہلے کے دور میں اوقاف کی زمینوں پر ناجائز قبضے کرنے والوں کیخلاف بھرپور پور ایکشن کا فیصلہ
-
گھر ہمارا مگر ٹاور لگے گا ٹیلی کام کمپنی کا! اجازت نہ دینے پر 5 کروڑ روپے جرمانہ؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.