ڈیرہ غازیخان: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے موسم سرما کی تعطیلات میں ایمرجنسی سماعت

حکم امتناعی،درخواست ضمانت ،سپرداری ،ریمانڈ وغیرہ کیلئے جوڈیشل آفیسرز کی ڈیوٹی کے احکامات جاری کردیئے

جمعہ 24 دسمبر 2021 23:31

ڈیرہ غازیخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2021ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحیم نے موسم سرما کی تعطیلات میں ایمرجنسی سماعت جس میں حکم امتناعی،درخواست ضمانت ،سپرداری ،ریمانڈ وغیرہ کیلئے جوڈیشل آفیسرز کی ڈیوٹی کے احکامات جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق وقاص مرتضیٰ جنجوعہ سول جج25 دسمبر سے 26 دسمبر تک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرسول کورٹ میں ریمانڈ ڈیوٹی دیں گے ۔

سعید اختر سول جج 27دسمبر کو کریمنل ورک کیلئے تھانہ صدر، درخواست جمال خان، دراہمہ ، کالا، سول لائن، بی ڈویژن ، کوٹ چھٹہ اور اینٹی کرپشن مقدمات کی سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

وقاص احمد سول جج 27دسمبر کو تھانہ سخی سرور، چوٹی، کوٹ مبارک ، جھوک اترا ، ریلوے، گدائی، شاہ صدر دین اور تمام تھانہ جات BMP، کامران کرامت سول جج 28 دسمبر کو تھانہ صدر، درخواست جمال خان، دراہمہ ،کالا، سول لائن، سٹی، بی ڈویژن، کوٹ چھٹہ اور اینٹی کرپشن ، مدثر حسین سول جج مورخہ28دسمبر کو تھانہ سخی سرور، چوٹی، کوٹ مبارک، جھوک اترا، ریلوے، گدائی، شاہ صدر دین اور تمام تھانہ جات BMP،اعجاز حسین سول جج مورخہ 29 ،30 دسمبر کوتھانہ درخواست جمال خان، دراہمہ، کالا، سول لائن، سٹی، بی ڈویژن، کوٹ چھٹہ اور اینٹی کرپشن ، محمد ہارون سول جج مورخہ 29 ،30 دسمبر کوتھانہ سخی سرور، چوٹی، کو ٹ مبارک، جھوک اترا، ریلوے، گدائی، شاہ صدر دین اور تھانہ جات BMP، فیاض الرحمن سول جج مورخہ31دسمبرسے 01 جنوری تک تھانہ صدر، درخواست جمال خان، دراہمہ، کالا، سول لائن، سٹی، بی ڈویژن، کوٹ چھٹہ اور اینٹی کرپشن ، عابد حسین سول جج 31دسمبرکو تھانہ سخی سرور، چوٹی، کوٹ مبارک، جھوک اترا ، ریلوے، گدائی، شاہ صدردین اور تمام BMPتھانہ جات ،شاہد ندیم مورخہ01 جنوری کو تھانہ سخی سرور، چوٹی، کوٹ مبارک، جھوک اترا، ریلوے، گدائی، شاہ صدردین اور تمام BMPتھانہ جات ، خاور رفیق سول جج تونسہ شریف مورخہ25 ،26دسمبر کو تھانہ تونسہ ، فیصل نسیم میر سول جج تونسہ شریف مورخہ27,28دسمبر جبکہ محمد انیس سول جج مورخہ29 دسمبر تا یکم جنوری کو تھانہ تونسہ شریف میں ایمرجنسی کیسز کی سماعت کریں گے۔