ڈی آرسی بٹگرام نے دوفریقین کے مابین عرصہ درازسے جاری زمین و گھریلوتنازعات حل کردئیے

جمعہ 31 دسمبر 2021 16:31

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2021ء) ڈی آرسی بٹگرام نے دوفریقین کے مابین عرصہ درازسے جاری زمین و گھریلوتنازعات حل کردئیے ہیں،بٹگرام شہر میں دوفریقین کے درمیان عرصہ دراز سے زمین و دیگر گھریلو تنازعات چلے آرہے تھے جس کے حل کیلئے علاقائی سطح پر بہت کوششیں ہو چکی تھیں مگر جرگہ مشران دونوں فریقین کے درمیان تنازعہ کاکوئی قابل قبول حل پیش کرنے میں ناکام رہے،ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان کو اس معاملے کے حوالے سے ایک درخواست موصول ہوئی جس پر ڈی پی اونے ڈی آر سی بٹگرام کو درخواست مارک کی اور ممبران کو اس مسئلے میں خصوصی دلچسپی لیکر مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی،ممبران ڈی آر سی نے محنت کرتے ہوئے قلیل وقت کے اندر عرصہ دراز سے جاری زمینی و گھریلو تنازعہ کا قابل قبول حل پیش کیا جس پر دونوں فریقین نے رضا مندی ظاہر کی،ڈی آر سی کے فیصلہ کی بدولت دونوں فریقین خونی دشمنی سے بچ گئے اور ڈی آر سی دفتر میں بغلگیر ہو کر آئندہ کیلئے برادرانہ طرز پر زندگی گزارنے کا عہد کیا۔


متعلقہ عنوان :