محبتیں بانٹنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ، آج تک سمجھ نہیں آسکی لوگ نفرت کیلئے کہاں سے وقت نکال لیتے ہیں‘ ثناء

حکومت اپنی سرپرستی میں محبت، امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے ملک بھر میں مہم شروع کرے ‘لالی ووڈ سٹار کی گفتگو

ہفتہ 1 جنوری 2022 12:52

محبتیں بانٹنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ، آج تک سمجھ نہیں آسکی لوگ نفرت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2022ء) لالی ووڈ سٹار ثناء نے کہا ہے کہ محبتیں بانٹنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ، مجھے آج تک سمجھ نہیں آسکی کہ لوگ نفرت کیلئے کہاں سے وقت نکال لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ سماجی اور معاشی مسائل کے باعث عوام ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں لیکن کسی سے نفرت کرنے اور جھگڑنے سے مسائل کا حل نہیںنکلتا بلکہ انسان کو مشکل حالات کا دلیری سے مقابلہ کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی سرپرستی میں محبت، امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لئے ملک بھر میں مہم شروع کرے اور میں یقین دلاتی ہوں کہ تمام فنکار اس میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ سال میرے لئے کامیابیوں کا سال رہا اور مجھے قوی امید ہے کہ نیا سال بھی میرے لئے ڈھیروں خوشیاں لائے گا ۔ میں نے اپنی کامیابی کے تسلسل کو بر قرار رکھنے کے لئے منصوبہ بندی کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :