پنجاب حکومت کی ہدایات ‘گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سینٹر کے زیر اہتمام ڈور ٹو ڈور آگاہی داخلہ مہم جاری

معذور افراد کیلئے تعلیم و تربیت انہتائی ضروری ہے ‘پنجاب حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ‘ہیڈ مسٹریس میڈم نورین غفور

ہفتہ 1 جنوری 2022 16:13

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2022ء) پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سینٹر قصور کے زیر اہتمام ڈور ٹو ڈور آگاہی داخلہ مہم بھرپور طریقے سے جاری ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سینٹر قصور کے زیر اہتمام شہر قصور اور گردونواح میں سپیشل ایجو کیشن کی خواتین ٹیچر ز اور سٹاف ’’ڈور ٹو ڈور ‘‘آگاہی داخلہ مہم 2022بھرپور طریقے سے سرانجام دے رہا ہے جس میں متاثرہ سماعت ، متاثرہ بصارت ، ذہنی اور جسمانی طور پر پسماندہ بچوں اور بچیوں کے والدین کو آگاہی دی جارہی ہے تاکہ وہ اپنے سپیشل بچوں کو تعلیم دلوا کر معاشرے کا مفید شہر ی بنا سکیں ۔

ہیڈ مسٹریس سکول ہذا میڈم نورین غفور کے مطابق معذور افراد کیلئے تعلیم و تربیت انہتائی ضروری ہے جس کیلئے پنجاب حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ محکمہ سپیشل ایجو کیشن معذور بچوں کو سکولز تک لانے اور تعلیم یافتہ بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور تعلیمی عمل کومزید موثر اور کامیاب بنانے کیلئے بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ جس میں فری تعلیم ‘ فری داخلہ ‘ فری کتابیں ‘ فری یونیفارم ‘ فری پک اینڈ ڈراپ ‘مفت تشخیصی معائنہ ‘مکمل رہنمائی اور مشاورت اور دیگر سہولیات شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :