سینٹ جونز چرچ کی پچاس سالہ تقریبات کا افتتاح چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کر دیا

سینٹ جونز چرچ کی پچاس سالہ تقریبات کا افتتاح پاکستان میں مذہبی رواداری کی عظیم مثال ہے ، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

ہفتہ 1 جنوری 2022 20:34

سینٹ جونز چرچ کی پچاس سالہ تقریبات کا افتتاح چیئرمین پاکستان علماء ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2022ء) سینٹ جونز چرچ کی پچاس سالہ تقریبات کا افتتاح پاکستان میں مذہبی رواداری کی عظیم مثال ہے ، مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کا مقصد عقائد کی تبدیلی نہیں ہے ، پاکستان میں مختلف مذاہب اور مسالک کے لوگ رہتے ہیں ، اپنے مذہب و مسلک کو دوسروں پر جبراً مسلط نہ کرنے کا نام مذہبی رواداری ہے ، اسلام جبر کا نہیں محبت کا قائل ہے ، پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہر سطح پر کیا جا رہا ہے ، عالمی دنیا پاکستان کی بجائے ہندوستان میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم پر ایکشن لے۔

یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بی المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے سینٹ جونز چرچ کی پچاس سالہ تقریبات کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر پادری ایمانوایل کھوکھر ، سہیل رضا ، پادری سلیم، مولانا اسلم صدیقی ، مولانا عبد القیوم فاروقی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ تمام مذاہب و مسالک کے لوگوں کی مشترکہ جدوجہد سے پاکستان وجود میں ا?یا۔ پاکستان کے قیام کا مقصد ہی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ تھا ، اسلام نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے جو احکامات دئیے ہیں وہ واضح اور روشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کا ہر سطح پر تحفظ کیا جا رہا ہے ، عالمی دنیا پاکستان کی بجائے ہندوستان میں ہونے والے مظالم کی فکر کرے ، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش کی مناسبت سے مبارکباد دیتا ہے تو اس سے اس کا عقیدہ ختم نہیں ہو جاتا ، مسلمانوں کے اور مسیحیوں کے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے حوالے سے عقائد واضح ہیں، تعصبات اور نفرتوں کو ہوا دینے والوں کے مقاصد پورے نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :