Live Updates

پنجاب میں انتخابات مذہبی گروپ 25تک سیٹوں کی سیاست کرے گا، شیخ رشید

مذہبی گروپ کی سیٹوں کا نقصان زیادہ مسلم لیگ ن کو ہوگا، مخالفین کے ووٹ کاٹنے کا فائدہ پی ٹی آئی کو ہوگا۔وفاقی وزیرداخلہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 6 جنوری 2022 21:58

پنجاب میں انتخابات مذہبی گروپ 25تک سیٹوں کی سیاست کرے گا، شیخ رشید
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جنوری 2022ء) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنجاب میں انتخابات مذہبی گروپ 25 تک سیٹوں کی سیاست کرے گا، مذہبی گروپ کی سیٹوں کا نقصان زیادہ مسلم لیگ ن کو ہوگا، مخالفین کے ووٹ کاٹنے کا فائدہ پی ٹی آئی کو ہوگا، الیکشن میں اورسیز کا ووٹ بھی فیصلہ کن ہوگا، بعض علاقوں میں ایک ایک حلقے میں40، 40 ہزار ووٹ موجود ہیں۔

انہوں نے نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کے نزدیک خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق غلط فیصلے کیئے، اصل بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ پنجاب میں ہوگا، اگر ہم بلدیاتی انتخابات میں ناکام ہوگئے تو ہم سیاست سے آؤٹ نہیں ہوجائیں گے، اگر کوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ حکمرانی کا نام سیاست ہے تو یہ خواب چھوڑ دے۔

(جاری ہے)

عمران خان اپوزیشن میں ہوں یا اقتدار میں ہوں میں ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، عمران خان کی حکومت 5 سال مدت پوری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پنجاب میں ایک مذہبی گروپ کو بھی جنم لیتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، الیکشن میں اورسیز ووٹوں کا بھی فیصلہ دیکھنا ہوگا، گجرات، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد ، سیالکوٹ ان علاقوں میں ایک ایک حلقے میں40، 40 ہزار ووٹ موجود ہیں۔

مذہبی گروپ اتحاد بھی کرسکتا ہے، چھوٹے مذہبی گروپوں کے ساتھ الائنس بھی کرسکتے ہیں، میرا تجزیہ ہے کہ ہم مذہبی گروپ کو سپورٹ نہیں کریں گے لیکن مخالفین کے ووٹ کاٹیں گے۔ اس کا فائدہ پی ٹی آئی کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی گروپ کا نقصان زیادہ مسلم لیگ ن کو ہوگا، ننکانہ، اٹک ودیگر علاقوں ان کی 15حلقے ایسے ہیں جہاں انہوں نے مارجن میں ووٹ لیے ہیں، ہم مذہبی گروپ پر آس نہیں لگا کر بیٹھیں گے، یہ گروپ 20سے 25سیٹوں کی سیاست کرے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات