قلات،ہم نے ہمیشہ اقتدار سے زیادہ عوامی خدمت کو اہمیت دی ہے،میر محمد عاصم کرد گیلو

منگل 11 جنوری 2022 00:14

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2022ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عاصم کرد گیلو نے کہاہے کہ ہم نے ہمیشہ اقتدار سے زیادہ عوامی خدمت کو اہمیت دی ہے سیاست ہمارا میراث نہیں اور نہ ہی اقتدار کی کرسی ہمارا مشن ہے لیڈر کی اصل طاقت ان کی عوام اور کارکنان ہے ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو مختلف شخصیات کے وفات پر تعزیت کے لیئے زہری ، خضدار، اور زیدی جاتے ہوئے نیشنل ہائی وے روڈ باب قلات میں مختصر قیام کیا اور گیلو پینل قلات کے کارکنان سے ملاقات کی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا اپنے عوام اور کارکنوں کے لئے ہے ہم نے اپنی پوری زندگی اپنے عوام اور کارکنوں کی خدمت کے لئے وقف کیا ہے ہمیں اپنے عوام کی خدمت کرنے سے بے حد خوشی ہوتی ہے ہماری اولین ترجیحات صوبے سے پسماندگی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی بہتر پالیسیوں کی بدولت صوبے ترقی اور عوام خوشحالی کی جانب گامزن ہے میں بحیثیت عوامی خدمت گار اپنے آپ کو عوام کا خدمت گار تصور کرتا ھوں صوبے کے تمام اقوام ہمارے سامنے برابر کے حیثیت رکھتے ھے انہوں نے کہاکہ آئندہ آنے والے الیکشن میں پروردگار کی طاقت اور اپنے عوام اور کارکنوں کی محنت اور دعائوں سے کامیابی حاصل ہوا تو پورے صوبے سے پسماندگی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ایوان میں بھر پور آواز اٹھاونگا اقتدار میں آنے کا اولین مقصد عوام اور کارکنوں کی خدمت ہے ہمارے گھر کے دروازے اپنے عوام اور کارکنوں کی خدمت کے لیئے ہر وقت کھلے ہیں میں ان کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہوں