اسٹیج اداکارہ آئمہ خان کے گھر پر پولیس کا چھاپہ، مغوی بچہ بازیاب، آئمہ خان اور شوہر گرفتار

جمعرات 13 جنوری 2022 00:05

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2022ء) پولیس نے اسٹیج اداکارہ آئمہ خان کے گھر پر چھاپہ مار کر مغوی بچہ بازیاب کرا لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اسٹیج اداکارہ آئمہ خان اور ان کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ڈیڑھ سالہ بچہ دو دن قبل نواحی علاقے کڑی جمنداں سے اغواء کیا گیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق آئمہ خان کی چار سال قبل شادی ہوئی تھی لیکن ان کی کوئی اولاد نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :