معروف ہالی ووڈ کردار ’ایکوا مین‘ اور اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی

اپنی زندگیوں کو عزت ،ایمانداری کیساتھ گزارنا چاہتے ہیں، بچوں کی بہترین پرورش کیلئے والدین بن کر رہیں گے،مشترکہ بیان

جمعرات 13 جنوری 2022 16:57

معروف ہالی ووڈ کردار ’ایکوا مین‘ اور اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2022ء) زمین کے شیطانوں سے لڑتے سمندر کے بادشاہ ’ایکوا مین‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ہالی ووڈ اداکار جیسن موموا اور اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکوا مین اسٹار جیسن موموا اور ان کی اہلیہ لیزا بونٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اپنی علیحدگی کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

بیان میں لکھا گیا کہ ’ہم سب نے اس تبدیلی کے وقت کے دباؤ اور تبدیلیوں کو محسوس کیا ہے، ایک انقلاب برپا ہو رہا ہے اور اس طرح ہم اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق خبر شیئر کررہے ہیں کہ ہم دونوں اپنی راہیں جٴْدا کرتے ہوئے علیحدگی اختیار کررہے ہیں۔‘جوڑے نے عوامی سطح پر اس خبر کا اعلان کرنے کی وجہ بتائی اور لکھا کہ ’ہم اس خبر کو اس لیے شیئر نہیں کررہے کہ ہمیں لگتا ہے کہ یہ خبر کے قابل ہے بلکہ اس لیے کہ ہم اپنی زندگیوں کو عزت اور ایمانداری کے ساتھ گٴْزارنا چاہتے ہیں‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’ہمارے درمیان محبت جاری رہے گی لیکن ہم دونوں ایک دوسرے کو اس رشتے سے آزاد کررہے ہیں‘۔جوڑے نے مزید کہا کہ ’وہ اپنے بچوں کی بہترین پرورش کیلئے اٴْن کے والدین بن کر رہیں گے۔