پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

جمعرات 13 جنوری 2022 23:14

لاہور (آن لائن) پنجاب یونیورسٹی نے انعم مزمل دختر مزمل جاوید کو کمیونیکیشن سٹڈیز کے مضمون میں’میڈیا اور جرائم کے بیانیے : ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے جرائم سے متعلق مواد سے ناظرین میں پیدا ہونے والے خطرات کے اثرات ‘ کے موضوع پر،محمد حبیب الحق ولد محمد صدیق کوانوائرنمٹل سائنسز کے مضمون میں ’لاہور میں اسفالٹ شاہراہوں کی ری سائیکلنگ استعداد کار کا جائزہ‘ کے موضوع پر،رابعہ نواز دختر محمد نواز کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ’پاکستانی نمونہ جات کی بڑے پیمانے پر جینیاتی ترتیبی تحقیق کے ذریعے ہیپاٹائٹس سی وائرس میں جینیاتی تعاملات اور ارتقاء کا تجزیہ‘ کے موضوع پر،سجاد آصف ولد زوار احمد کواردو کے مضمون میں ’اُردو میں میں پاپولر ناول کی روایت‘ کے موضوع پراورسدرہ خان دختر عصمت خان کوسالڈ سٹیٹ فزکس کے مضمون میں’ڈوپڈ اور خالص بیریم ٹائٹینٹ ((BaTiO3 کی پتلی تہوں کی کیمیائی باتھ کے ذریعے تیاری‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔