وزیرتعلیم شفقت محمود ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار

جمعرات 13 جنوری 2022 23:38

وزیرتعلیم شفقت محمود ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2022ء) وفاقی وزیر شفقت محمود ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔شفقت محمود نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آیا ہے، کورونا کی علامات اب تک ہلکی ہیں اور میں ٹھیک محسوس کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

امید ہے کچھ دن آرام سے جلد صحتیاب ہو جائوں گا ۔ براہ کرم تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے رہیں اور خاص طور پر ہر وقت ماسک پہنیں۔

متعلقہ عنوان :