امریکا افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے منجمد اثاثوں کو بحال کرنے سے متعلق اقوام متحدہ کا مطالبہ پورا کرے، ترجمان ذبیح اللہ مجاہد

جمعہ 14 جنوری 2022 17:26

امریکا   افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے  منجمد اثاثوں کو ..
کابل(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جنوری 2022ء) افغانستان کی  حکومت  نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ  افغانستان میں انسانی بحران کو شدید ہونے سے  روکنے کے لیے  ملک کے  منجمد اثاثوں کو بحال کرنے سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے کیے گئے مطالبے کو پورا کرے۔

(جاری ہے)

     فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق  افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ  امریکا عالمی ادارے کے مطالبے کا مثبت جواب دے اور افغانستان کے اثاثے بحال کرے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتر یس نے جمعرات کو  نیویارک میں امریکا  سے مطالبہ کیا تھا کہ  وہ افغانستان میں خوفناک صورتحال سے بچنے کے لیے قائدانہ کرادار ادا کرے اور اس کے منجمد کیے گئے اثاثے بحال کرے۔

متعلقہ عنوان :