یوکرین کی سرکاری ویب سائٹس پر سائبر حملہ

سائبرحملے سے متعلق نتیجہ اخد کرنا قبل ازوقت ، یوکرین کے خلاف روسی حملوں کا طویل ریکارڈ موجود ہے،ترجمان

جمعہ 14 جنوری 2022 21:08

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) یوکرین کی حکومت کی ویب سائٹس پر جمعرات کی شب ایک بڑے پیمانے پر سائبر حملہ کیا گیا، جن میں سے کچھ ویب سائٹس پر جمعے کی صبح تک رسائی حاصل نہیں کی جاسکی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کی وزارت خارجہ، وزارت تعلیم کی ویب سائٹس ڈان ہوگئیں۔ یوکرین کی کابینہ اور ایمرجنسی منسٹری کی ویب سائٹ بھی ڈائون ہوئیں۔یوکرین کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر یوکرائنی، روسی اور پولش میں پیغام جاری کیے گئے۔ترجمان یوکرینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ سائبرحملے سے متعلق نتیجہ اخد کرنا قبل ازوقت ہے، یوکرین کے خلاف روسی حملوں کا طویل ریکارڈ موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :