صادق آباد پولیس کی کارروائی ، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث عمرو گینگ کا سرغنہ 2ساتھیوں سمیت گرفتار

مسروقہ موٹر سائیکل، مسروقہ رقم 10 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا

جمعہ 14 جنوری 2022 21:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) صادق آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث عمرو گینگ کا سرغنہ 2ساتھیوں سمیت گرفتارکرکی4 مسروقہ موٹر سائیکل، مسروقہ رقم 10 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے ایس پی نیوٹاون کی سربراہی میں ایس ایچ او صادق آباد اور پولیس ٹیم نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 03ملزمان کو گرفتارکیا،گرفتارملزمان میں گینگ کاسرغنہ محمد عمر عرف عمرو جبکہ ساتھی ملزمان میںشاہ زیب اور احسان شاہ شامل ہیں، ملزمان سی04 مسروقہ موٹر سائیکل، مسروقہ رقم 10 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکرلیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزمان نے دوران تفتیش رابری کی وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے،ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ نے اے ایس پی نیوٹاؤن اورصادق آباد پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، منظم اورمتحرک گینگ کے خلاف کاروائیوں کی سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :