بلوچستان ویمن بزنس ایسوسی ایشن کے آرٹیزن سنٹر کی بچیوں کو کورس مکمل کرنے پر ٹول کٹس ملنے کی منعقدہ تقریب

جمعہ 14 جنوری 2022 23:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2022ء) پریس کلب کوئٹہ میں بلوچستان ویمن بزنس ایسوسی ایشن کے آرٹیزن سنٹر کی بچیوں کو کورس مکمل کرنے پر ٹول کٹس ملنے کی منعقدہ تقریب کی مہمان خاص معرف سماجی و سیاسی کارکن اور بلوچستان وویمن بزنس ایسوسی ایشن کی چیر پرسن ثناء درانی ے آرٹیزن سنٹر اور کامیاب ہونی والی ہنرمند بچیوں کو مبارک دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ بچیاں صوبے کی غربت میں کمی کے لیے اپنی بھر پور صلاحتیوں سے نمایاں کردار ادا کرینگی اور صوبے کی خواتین کے لیے ایک رول ماڈل بن اپنی صلاحتیوں کو اجاگر کریں گی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گل حسن درانی گل زریننہ شبانہ ونسن بسمینہ ندیم دانیال سحر صفیہ عارفہ صائمہ خان دیگر نے بھی خطاب کرتے ہویے کہا کہ بلوچستان ویمن بزنس ایسوسی ایشن ثناء درانی کی قیادت میںخواتین کی فنی مہارت اور استعداد کاری میں بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے اسکی وجہ ایک اچھے لیڈر اور سربراہ کی موجودگی ہے کیونکہ ثناء درانی کی صوبے اور ملک کے لیے خدمت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں خواتین کی اقتصادی ترقی اور ہنر مندی کے لیے انکے آرٹیزن سنٹرز مثالی خدمات سرانجام دے رہے ہیں انہیں ہنر مندکرکے دراصل انہیں بااختیار بنانے کی کوشیشیں بنیادی انسانی حقوق کے لیے بہترین خدمت و نمونہ ہے ۔

(جاری ہے)

پببلک پرائیوٹ پارٹنر شپ سے صوبے سے اقتصادی ترقی کے اصل ثمرات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے تقریب کی مہمان خصوصی اور بلوچستان وویمن بزنس ایسوسی ایشن کی چیرپرسن و سماجی کارکن ثناء درانی نے شرکاء کو بتایا کہ ہماری ایسوسی ایشن جی آئی زی کے زیر اہتمام ٹیویٹ سکٹر سپورٹ پروگرام کے تحت مختلف ہنرمندی کے کورسز کروارہی ہے جبکہ اس فیز میں آفس اسسٹنٹ انٹرپرینورشپ کال سنٹر ایجنٹ ڈریس میکنگ بیوٹی تھراپی اور بیوٹی اسکین کیر میں کورسز میں بچیوںکو تربیت فراہم کی اور آخر میں ٹی ٹی بی کے زیر اہتمام انکی فائنل اسسمنٹ لی جارہیں جن میں ابتک کی کامیاب بچیوں کو ٹول کٹس فراہم کیے جارہے ثناء درانی نے مزید کہا کہ ٹیویٹ سیکٹر سپورٹ پروگرام کے تحت حکومت پاکستان کو پچھلے ایک دہائی سے تعلیم و تریبیت کے اصلاحاتی منصوبہ میں مالی و تینیکی معاو نت یورپی یونین، جرمنی اور ناروے کی حکومتیں فراہم کررہی ہیں جبکہ عمل درآمد جی آئی زیڈ ، نیوٹیک ، بی ٹیوٹا اور بلوچستان وویمن بزنس ایسوسی ایشن کا آرٹیزن سنٹر کررہے ہیں تاکہ ناصر ف انسانی ہنر مندی کی استعداد میں اضعافہ کیا جاسکے بلکہ پاکستان میں غربت میں کمی کو بھی یقنیی بنایا جاسکے ۔

۔