
بھارت: کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے باوجود ہزاروں افراد کا دریائے گنگا میں مذہبی اجتماع
جمعہ 14 جنوری 2022 23:46
(جاری ہے)
اترپردیش میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ دریائے گنگا آنے والے رام فل تریپاتھی کا کہنا تھا کہ میں ماسک کے ساتھ سانس نہیں لے سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر سال میں یہاں مقدس غسل کے لیے آتا ہوں تو رواں برس میں کیسے اس موقع کو جانے دیتا۔خیال رہے کہ بھارت میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے کیسز خطرناک انداز میں پھیل رہے ہیں جس کی وجہ تیزی سے پھیلنے والا ویریئنٹ اومیکرون ہے تاہم ہسپتالوں میں داخلوں کی تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں انتہائی کم ہے اور اکثر لوگ گھروں میں ہی رہ کر صحت یاب ہو رہے ہیں۔ڈاکٹروں نے وائرس کے مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے حکام سے مغربی بنگال میں ہونے والی مذہبی رسم کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن انہیں ناکامی ہوئی۔گزشتہ برس بھی شمالی بھارت میں ایک بڑے مذہبی اجتماع سے ملک بھر میں کورونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آئے تھے اور بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی تھیں۔بھارت کی وزارت صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کے بارے میں بتایا کہ 2 لاکھ 64 ہزار 202 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں اب کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 65 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔بھارت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 315 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد عالمی وبا سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بھی بڑھ کر 4 لاکھ 85 ہزار 350 ہوچکی ہے۔اومیکرون کے کیسز میں اضافے کے بعد نئی دہلی میں گزشتہ ہفتے رات کا کرفیو نافذ کیا گیا تھا اور حکام نے مزید پابندیوں کا عندیہ دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
عمان نے بینک کے ذریعے رقم ٹرانسفر کرنے کے قوانین میں تبدیلی کردی
-
غزہ ، امریکی کنٹریکٹرزکا بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پرگولیاں چلانے کا انکشاف
-
بنگلہ دیش ، عدالت نے مفرور وزیر اعظم حسینہ واجد کو چھ ماہ قید کی سزا سنا دی
-
ایران پر ایٹم بم کے تبصرے کے بعد ہیروشیما کے میئرکی ٹرمپ کو دورے کی دعوت
-
امریکا آنے والوں کیلئے نئی وارننگ،ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ
-
سعودی عرب نے ایرانی حجاج کی واپسی کا عمل مکمل کر لیا
-
سعودی پٹرولیم کمپنی آرامکو کا ایل پی جی اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
-
موت کے بعد دوبارہ جنم لینے کا ارادہ رکھتا ہوں،دلائی لامہ
-
اننت امبانی ریلائنس انڈسٹریز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر
-
اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لئے ضروری شرائط پر اتفاق کر لیاہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
-
بھارت،پولیس نے ممبئی کی 1500مساجد سے لائوڈ اسپیکر ہٹا دیئے
-
ایلون مسک کو امریکہ سے ملک بدر کیا جا سکتا ہے، ٹرمپ کی دھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.