امریکی دھمکیاں نظر انداز،شمالی کوریا کا رواں ماہ چوتھی بار میزائل تجربہ

شمالی کوریا کے فائر کئے گئے دو میزائل مشرقی ساحل کے قریب گرے ،جاپان اورجنوبی کوریا کی تصدیق

پیر 17 جنوری 2022 13:27

امریکی دھمکیاں نظر انداز،شمالی کوریا کا رواں ماہ چوتھی بار میزائل ..
پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مار کرنے والے 2 بیلسٹک میزائل فائر کئے ، شمالی کوریا کا رواں ماہ یہ چوتھا میزائل تجربہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کا کہنا تھا کہ میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے ایئرپورٹ کے مشرقی علاقے سے فائر کئے گئے۔

(جاری ہے)

جاپان نے بھی شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے فائر کئے گئے دو میزائل مشرقی ساحل کے قریب گرے ہیں۔

جاپان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات بین الاقوامی برادری کے لیے سنگین مسئلہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔خیال رہے کہ شمالی کوریا پانچ، گیارہ، اور 14 جنوری کو بھی میزائل تجربات کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :