سرگودھا،مرغوں کی لڑائی پر جھگڑا ،مخالف کو فائرنگ کر کے زخمی کرنیوالا بھانجے کی فائرنگ سے دم توڑ گیا

پیر 17 جنوری 2022 19:30

سرگودھا،مرغوں کی لڑائی پر جھگڑا ،مخالف کو فائرنگ کر کے زخمی کرنیوالا ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) مرغوں کی لڑائی پر جھگڑا میں مخالف کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والا اس کے بھانجے کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو کر دم توڑ گیاجسے پوسٹمارٹم کے بعد سپردخاک کر دیا گیا زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ ?جوھرآباد کے گاوں ھڈالی میں مرغوں کی لڑائی میں جھگڑا پر ظفر نے فائرنگ کرکے شیرباز کو شدید زخمی کر دیا جس پر مضروب کے بھانجے عامر نے جوابی کاروائی میں ظفر کو شدید زخمی کردیا جس پر اخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کو ظفر کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد ریفر کر دیا گیا جو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

جو والدین کا اکلوتا بیٹا اور بلاک 6 جوہرآباد کا رہائشی بتلایا جا رہا ہے پولیس نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے مصروف تفتیش ہے جسے آبائی علاقہ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :