عتیقہ اوڈھو بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

پیر 17 جنوری 2022 21:59

عتیقہ اوڈھو بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ اٴْن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،عتیقہ اوڈھو نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے اپنی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ کورونا کی وجہ سے قرنطینہ کے دوران اپنے عتیقہ اوڈھو جیول آرٹ ڈیزائن پر کام کر رہی ہیں۔عتیقہ اوڈھو کی اس پوسٹ پر اٴْن کے مداحوں اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے عتیقہ کی کورونا وائرس سے جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔