کنگ ہمیشہ کنگ رہتاہے ،رنویر سنگھ کا کوہلی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے دستبردار ہونے پر ردعمل

پیر 17 جنوری 2022 22:17

کنگ ہمیشہ کنگ رہتاہے ،رنویر سنگھ کا کوہلی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے ویرات کوہلی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے دستبردار ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کنگ ہمیشہ کنگ رہتاہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ردعمل دیتے ہوئے رنویر سنگھ نے ویرات کوہلی کو کرکٹ کا کنگ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ کنگ ہمیشہ کنگ رہتا ہے۔رنویر سنگھ نے پیغام کے ساتھ تاج اور دل کی ایموجی بھی شیئر کی۔

(جاری ہے)

ایک اور اداکار نکول مہتا نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سر! بہت شکریہ، آپ نے بھارتی ٹیم کو اب تک کی بہترین ٹیم بنایا ہے۔یاد رہے کہ مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے ٹی ٹوینٹی کے بعد ٹیسٹ کی کپتانی بھی چھوڑ دی۔ سابق کپتان ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بورڈ کی جانب سے انہیں ون ڈے کی کپتانی سے ہٹا کر روہت شرما کو نیا کپتان بنایا گیا تھا۔ویرات کوہلی نے 7 سال تک بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی، وہ بھارت کی ٹیسٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان تھے۔

متعلقہ عنوان :