ملک کو درپیش معاشی و اقتصادی چیلنجز کا واحد حل صدارتی نظامِ حکومت ہے، ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات انتہائی ناگزیر ہیں۔ خواجہ رمیض حسن

مہنگائی،بے روزگاری اور افراطِ زر ریاستی ڈھانچے کو کمزور کر رہا ہے مقتدر قوتیں مناسب سیٹ اپ کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔ رہنما پاکستان مسلم لیگ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 18 جنوری 2022 11:58

ملک کو درپیش معاشی و اقتصادی چیلنجز کا واحد حل صدارتی نظامِ حکومت ہے، ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جنوری 2022ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان کی بقا اور استحکام ہر چیز پر مقدم ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش معاشی و اقتصادی چیلنجز کا واحد حل صدارتی نظامِ حکومت ہے، ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات انتہائی ناگزیر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی،بے روزگاری اور افراطِ زر ریاستی ڈھانچے کو کمزور کر رہا ہے مقتدر قوتیں مناسب سیٹ اپ کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :