حکومت نے عالمی بانڈ مارکیٹ میں سکوک بانڈ جاری کرنے پر غور شروع کر دیا

حکومت نے چار عالمی کمرشل بینکوں کو بانڈ جاری کرنے کیلئے کام کرنے کی ہدایت کر دی بانڈ ایک ارب ڈالر مالیت یا زائد کا ہوسکتا ہے ،بانڈ جاری کرنے کا حتمی فیصلہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد کیا جائے گا ،ذرائع

منگل 18 جنوری 2022 14:48

حکومت نے عالمی بانڈ مارکیٹ میں سکوک بانڈ جاری کرنے پر غور شروع کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) حکومت نے عالمی بانڈ مارکیٹ میں سکوک بانڈ جاری کرنے پر غور شروع کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق ملکی ضروریات کے باعث جلد عالمی مارکیٹ میں بانڈ جاری کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

حکومت نے چار عالمی کمرشل بینکوں کو بانڈ جاری کرنے کیلئے کام کرنے کی ہدایت کر دی ۔ ذرائع کے مطابق بانڈ سات سالہ مدت کیلئے جاری کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق بانڈ ایک ارب ڈالر مالیت یا زائد کا ہوسکتا ہے ،بانڈ جاری کرنے کا حتمی فیصلہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد کیا جائے گا ،بانڈ جاری کرنے سے حکومت کو بیرونی ادائیگیوں میں مدد ملے گی

متعلقہ عنوان :