پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے، بچو دیوان

فی لیٹر پیٹرول پر ڈیوٹی، مارجن اور لیویز کی مد میں 31اعشاریہ57 روپے بربریت کی انتہا ہے، چیئرمین پاک مسلم الائنس دیوان

منگل 18 جنوری 2022 15:01

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے، بچو دیوان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) پاک مسلم الائنس دیوان کے چیئرمین بچو عبدالقادر دیوان نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے، وفاقی حکومت نے نئے سال میں مسلسل دوسری مرتبہ مہنگائی کے پسے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا ہے۔ شہریوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فی لیٹر پیٹرول پر ڈیوٹی، مارجن اور لیویز کی مد میں 31اعشاریہ57 روپے بربریت کی انتہا ہے۔

(جاری ہے)

فی لیٹر پیٹرول پر حکومت کی جانب سے ڈیوٹی، مارجن اور لیویز کی مد میں 31اعشاریہ57 روپے مقرر ہیں۔پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 116اعشاریہ26 روپے فی لیٹر ہے لیکن عام لوگوں کے لیے قیمت فروخت 147اعشاریہ83 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔فی لیٹر پیٹرول پر ڈیلرز کا مارجن 4اعشاریہ90 روپے ہے جبکہ اس پر ڈسٹری بیوٹر مارجن 3اعشاریہ68 روپے ہے۔ پیٹرول پر لیوی 17اعشاریہ62 روپے اور سیلز ٹیکس 1اعشاریہ16 روپے فی لیٹر ہے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نعروں پر وجود میں آنے والی حکومت نے ملک کا نقشہ بدل کررکھ دیا ہے۔ آج ملک کا ہر طبقہ پریشان ہے، حکومت پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لے کر عوام کو ریلیف فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :