کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس (کل) ہوگا

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

منگل 18 جنوری 2022 23:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس (کل) بدھ ہوگا،وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا،نئی مردم و گھر شماری کیلئے 5 ارب روپے گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے ،داسو ہائیڈرو منصوبے پر ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کی فیملیز کیلئے معاوضے کا اعلان متوقع ہے ،ایف بی آر کیلئے 4 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری متوقع ہے ،ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے 6 کروڑ کی منظوری متوقع ہے ،ای سی سی کامیاب پاکستان پروگرام میں پیش رفت کا جائزہ لے گی،ربی سیزن کیلئے یوریا کی ضروریات اور تمباکو کی کم از کم قیمت کا تعین ہوگا،افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر 45 فیصد ڈیوٹی ختم کرنے کا امکان ہے ۔