ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن بورڈ یونٹ کے 25جنوری 2022ء کو ہونے والے الیکشن کی مہم زور و شور سے جاری

منگل 18 جنوری 2022 23:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن بورڈ یونٹ کے 25جنوری 2022ء کو ہونے والے الیکشن کی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ جیوے جیوے پاکستان پینل کے انتخابی نشان پھول کے نامزد امیدوار انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انتخابی مہم کے دوران ووٹرز کے جذبات و احساسات کے بارے میں جیوے جیوے پاکستان پینل کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل ایک خوشی اور امید لے کر آتا ہے جس کے اپنے رنگ ہوتے ہیں اس لئے تمام ووٹرز میں خاصا جوش و جذبہ پایا جاتا ہے۔

بورڈ میں ہر طرف پھول کے بینرز اور نعرے ہی ملیں گے پھول کے امیدواروں کا کہنا ہے کہ جیوے جیوے پاکستان بورڈ میں مقبول ترین پینل ہے تمام ملازمین اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں اور پھول کے امیدواروں کو الیکشن میں ایک دفعہ پھر کامیاب کرائیں