چشتیاں ،زرعی ادویات کے خفیہ گودام میں اچانک چھاپہ

بدھ 19 جنوری 2022 16:55

چشتیاں(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 جنوری 2022ء) چشتیاں غلہ منڈی میں ناقس اور زائدالمعیاد زرعی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران زرعی ادویات کے خفیہ گودام میں اچانک چھاپہ کے دوران بڑی تعدادمیں ناقص اور زائدالمعیادزرعی ادویات برآمد کرلیں۔ناقص زرعی ادویات گندم کی فصل پر سپرے کیلئے کسانوں کو فروخت کی جانی تھیں۔

(جاری ہے)

مبشر اقبال زراعت آفیسر پلانٹ پروٹیکشن انسپکٹر پیسٹی سائیڈ تحصیل چشتیاں نے اپنے عملہ کے ہمراہ حسنین سپرے سنٹر غلہ منڈی چشتیاں کے خفیہ گودام پر چھاپہ مارا تووہاں سے بڑی تعداد میں ناقص ادویات برآمد ہوگئیں جبکہ سپرے سنٹر کا مالک محمد لطیف ولد منظور احمد متذکرہ زرعی ادویات کا ریکارڈ پیش نہیں کرسکا ۔

انسپکٹر پیسٹی سائیڈ مذکور کی درخواست پر تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں پولیس نے ناقص زرعی ادویات قبضہ میں لیکر محمد لطیف کے خلاف مختلف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔اس موقع پر انسپکٹر مبشر اقبال نے زرعی ادویات کے ڈیلروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ زراعت حکومت پاکستان کے منظور شدہ برانڈ کی زرعی ادویات متعلقہ ریکارڈ کے ہمراہ رکھیں خلاف ورزی کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔