ج*کراچی،یوسف پلازہ اور پیالہ ہوٹل کے قریب سے دو افراد کی لاشیں برآمد

بدھ 19 جنوری 2022 22:35

‘کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) یوسف پلازہ اور پیالہ ہوٹل کے قریب سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق یوسف پلازہ تھانے کی حدود ایف بی ایریا بلاک 16 میں واقع گرانڈ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او کامران حیدر کے مطابق متوفی کی شناخت 42 سالہ عمران عزیز کے نام سے ہوئی اور متوفی نشے کا عادی تھا۔

(جاری ہے)

علاقے سے ملنے والی اطلعات کے مطابق متوفی گزشتہ کئی سالوں سے اس گرانڈ میں ہی بیٹھ کر نشہ کرتا تھا اور کافی دنوں سے اسکی طبعیت بھی کراب تھی۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر ایسا ہی لگتا ہے کہ موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے تاہم میڈیکل رپورٹس کے بعد مزید صورتحال واضح ہوگی۔ دوسری جانب تیموریہ تھانے کی حدود گبرگ پیلاہ ہوٹل کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔ فویر طور پر متوفی کی شناخت اور اسکی موت کی وجہ کا تعین نہیں ہوسا اور پلیس کا ہکنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ موت طبی طور پر واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :