Live Updates

اسمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ مقامی انتظامیہ خود کر سکتی ہے، فیصل سلطان

ملک میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کا فیصلہ وقت پر کیا ہے، کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح یومیہ 6 ہزار سے بڑھ گئی ہے، معاو ن خصوصی

جمعرات 20 جنوری 2022 13:04

اسمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ مقامی انتظامیہ خود کر سکتی ہے، فیصل سلطان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اسمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ مقامی انتظامیہ خود کر سکتی ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ملک میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کا فیصلہ وقت پر کیا ہے، کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح یومیہ 6 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ امریکا میں 90 فیصد آبادی ویکسین شدہ ہے لیکن پھر بھی وہاں کے ہسپتالوں پر کورونا کے مریضوں کا دبائو آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن افراد نے ویکسین لگوائی ہے ان میں وائرس کی شدت کم ہے، تاہم ویکسی نیشن کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت کا مزید کہنا ہے کہ ویکسی نیشن میں پیچھے رہے تو کورونا کی مزید لہر آسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اسلام آباد، لاہور اور دیگر شہروں میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث آئندہ دنوں میں دبائو آ سکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات