جعلی، فینسی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹوں کے خلاف کلسے کریک ڈائون

بوگس، نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو دو سال قید، دو لاکھ تک جرمانہ ہوگا

جمعرات 20 جنوری 2022 14:37

جعلی، فینسی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹوں کے خلاف کلسے کریک ڈائون
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) جعلی، فینسی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹوں کے خلاف کل( جمعہ ) سے کریک ڈائون کا آغاز ہوگا۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کے مطابق جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف مقدمات درج ہوں گے ۔ گزشتہ ایک ہفتے سے غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو وارننگ دی جا رہی تھی، آگاہی اور وارننگ مہم کے دوران ڈور ٹو ڈور آگاہی پیغام پہنچایا گیا،4 سو زائد نمبر پلیٹس مینوفیکچررز کو بھی وارننگ اور آگاہی نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ آگاہی مہم کے دوران اب تک ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائد شہریوں کو واننگ دی جاچکی ہیں ۔ مقدمات موٹروہیکل آرڈیننس آرڈنینس 97 اے کے تحت درج ہوں گے۔ بوگس، نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو دو سال قید، دو لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔ مینوفیکچررز کو ایک سال قید اور ایک لاکھ تک جرمانہ پر ہوگا۔انہوںنے کہا کہ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں اور ایسی تمام وہیکلز جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگیں ہیں، انہیں چالان نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :