جیکب آباد سے محنت کش اغوا ،بازیابی کے لئے 30لاکھ تاوان طلب

جمعرات 20 جنوری 2022 20:37

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) جیکب آباد سے محنت کش اغوا ،بازیابی کے لئے 30لاکھ تاوان طلب ،بھاول ٹالانی 14جنوری کو مل پر مزدوری کے لئے گیا تو نہیں لوٹا ،ڈاکوئو ں نے فون کرکے 30لاکھ تاوان طلب کیا ہے روز کما کر کھانے والے ہیں اتنی رقم کہاں سے لائیں ورثہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانے کی حدود میں واقع قصبہ غلام محمد ٹالانی کے محنت کش بھاول ٹالانی کو اغوا کر لیا گیا ہے مغوی کے ورثہ بھائی گلشیرٹالانی ،رحیم احمد نے پریس کلب پہنچ کر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بھاول ٹالانی 14جنوری کو سائیکل پر مل میں مزدوری کے لئے گھر سے نکلا تو واپس نہیں آیا ہے ڈاکوئوں نے فون کرکے بازیابی کے لئے 30لاکھ تاوان طلب کیا ہے انہوں نے کہاکہ دیہاڑی دار مزدور ہیں روز کما کر کھاتے ہیں اتنی رقم کہاں سے لائیں ،بھائی کو اغوا کاروں کے چنگل سے بازیاب کرایا جائے سخت پریشان ہیں ایس ایس پی اور دیگر بالا حکام نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :