دہشتگردی کے ناسور کا ہمارے دور میں سر کچل دیا گیا تھا،دشمن ایک مرتبہ پھر پر پھیلا رہا ہے‘ حمزہ شہباز

جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حکومت زخمی افراد کے علاج میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے

جمعرات 20 جنوری 2022 23:30

دہشتگردی کے ناسور کا ہمارے دور میں سر کچل دیا گیا تھا،دشمن ایک مرتبہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،حکومت زخمی افراد کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نو سالہ بچے کی دہشتگردانہ کاروائی میں شہادت سے دلی رنج ہے ،دہشتگردی کے ناسور کا ہمارے دور میں سر کچل دیا گیا تھالیکن دشمن ایک مرتبہ پھر اپنے پر پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام میں احساس تحفظ قائم رکھے ۔