دھماکہ کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

دہشتگردو ں کی سر کو بی کیلئے پوری قوم سکیور ٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘مرکزی رہنما پی ٹی آئی

جمعہ 21 جنوری 2022 16:42

دھماکہ کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ دھماکہ کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے،لاہور د ھماکہ نے دل دکھی کیا ،دھماکے میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ، دہشتگردو ں کی سر کو بی کیلئے پوری قوم سکیور ٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر پرامن ماحول کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ، دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیںملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے بد امنی پیدا کرنا چاہتے ہیں تاہم قوم اور سیکیورٹی فورسز ملکر اپنے عزم و استقلال سے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائیں گے مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ دہشت گردوںکا کوئی مذہب نہیں ہوتا وہ انسانیت کے دشمن ہیں اور انسانیت کے دشمن کسی بھی قسم کے رحم کے قابل نہیں انہوںنے کہا کہ دہشت گرد اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں اسی لیے وہ اس قسم کے تخریب کاری سے اپنی موجودگی کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام سکیورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے سکیورٹی ادارے دہشت گردوں کا قلع قمع کر کے ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کر دیں گے۔