چاغی:دالبندین اسماعیلی لانڈھی آر سی ڈی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ

پک اپ سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد جان بحق ہوگئے دو شدید زخمی

جمعہ 21 جنوری 2022 23:23

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) دالبندین اسماعیلی لانڈھی آر سی ڈی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ پک اپ سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد جان بحق ہوگئے دو شدید زخمی دالبندین ہسپتال ذرائع کے مطابق بروز جمعہ اسماعیلی لانڈھی آر سی ڈی شاہراہ پر ایرانی زمبیاد پک اپ گاڑی اور ٹرالر میں خوفناک تصادم اتنی شدید تھی کہ زمبیاد گاڑی ٹرالر میں بری طرح پھنس چکی تھی متعلقہ انتظامیہ نے کریں کے ذریعے ایرانی زمبیاد پک آپ گاڑی کو ٹرالر کے نیچے سے نکالا دیا زخمیوں کو دالبندین ہسپتال پہنچایا گیا جان بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل تھے اسپتال کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق دالبندین ایک ہی خاندان سے ہیں جس میں بی بی فیروضہ، عقیدہ اور نصر اللہ شامل ہے جبکہ دیگر دو افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو دالبندین ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ریسکیو کیا گیا ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیئے ہسپتال عملہ نے کوئٹہ ریفر کردیا گیا مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔