پی ایس ایل: بائیو سیکیور ببل ہوٹل کے 40 ملازمین کورونا میں مبتلا

تمام غیر ملکی انارکلی بم دھماکے کے بعد لاہور جانے کو تیار ہیں : سی او او پی سی بی سلمان نصیر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 22 جنوری 2022 11:05

پی ایس ایل: بائیو سیکیور ببل ہوٹل کے 40 ملازمین کورونا میں مبتلا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جنوری 2022ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن پر کورونا کے حملے جاری ہیں اور دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سلمان نصیر نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات کو ٹورنامنٹ پروگرام کے مطابق شروع ہوگا۔ سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ تمام غیر ملکی پاکستان آرہے ہیں اور تمام غیر ملکی انارکلی بم دھماکے کے بعد لاہور جانے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعرات کو ٹورنامنٹ پروگرام کے مطابق شروع ہوگا اور عاطف اسلم مختصر تقریب میں پرفارم کریں گے۔

(جاری ہے)

سلمان نصیر نے انکشاف کیا کہ کراچی میں پری ٹیسٹنگ میں دو کھلاڑی اور دو ٹیم آفیشلز میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ ہوٹل کے عملے کے 40 ملازمین بھی کورونا کا شکار ہوگئے جس کے بعد عملے کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بڑے سے بڑا کھلاڑی بھی سزا سے نہیں بچ سکے گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم کے مزید 8 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد سکیورٹی آفیسر سمیت 17 ملازمین کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔