جب سارے کام وفاق نے کرنے ہیںتو سندھ حکومت کا کیا کام ،علی زیدی

مرادعلی شاہ آصف زرداری کے منشی ہیں اور ان کے جوتے پالش کرتے ہیں، وفاقی وزیر

ہفتہ 22 جنوری 2022 16:07

جب سارے کام وفاق نے کرنے ہیںتو سندھ حکومت کا کیا کام ،علی زیدی
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2022ء) وفاقی وزیر علی زیدی نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو آصف زرداری کا منشی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ سندھ میں اختیارات وزیراعلی ہائوس میں پھنس گئے ہیں،گزشتہ سال بیس ستمبر کو ایک ہفتے میں اختیارات منتقل کرنے کا کہا تھا، مجھے ایسا لگتا ہے کہ دنیا کا سب سے لمبا ایک ہفتہ چل رہاہے۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت سے کچرا اٹھتا ہے نہ نالے بنتے ہیں، سارے کام وفاقی حکومت کے ادارے کررہے ہیں، اگر سندھ میں سارے کام وفاق نے کرنے ہیں تو صوبائی حکومت کا کیا کام باقی رہ گیا ہی جس کام کا یہ کریڈٹ لیتے ہیں، وہ پرائیویٹ انٹرپرائز چلارہی ہے۔

انہوں نے مراد علی شاہ کو آصف زرداری کا منشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ زرداری کے جوتے پالش کررہے ہیں جبکہ منشی مراد علی شاہ کوخوش رکھیں تاکہ وہ اوپرپہنچادے، ان لوگوں نے سندھ کو تباہ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :