ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار رہا

ہفتہ 22 جنوری 2022 22:55

ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار رہا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2022ء) ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار رہا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 175.85روپے سے بڑھ کر176.15روپے اور قیمت فروخت176روپے سے بڑھ کر176.30روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں1.80روپے کا نمایاں اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید177روپے سے بڑھ کر178.80روپے اور قیمت فروخت177.50روپے سے بڑھ کر179.30روپے پر جا پہنچی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 199روپے سے بڑھ کر199.50روپے اور قیمت فروخت201روپے سے بڑھ کر201.50روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید238.50روپے اور قیمت فروخت241روپے پر بدستور برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر1.30روپے مہنگا ہو گیا جبکہ یوروکی قدر میں 1روپے کا اضافہ ہوا اور برطانوی پونڈ کی قدر50پیسے بڑھ گئی ۔

متعلقہ عنوان :