اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2022کیلئے تمباکو کی امدادی قیمت مقرر کر دی

میدانی علاقوں میں تمباکو کی فی کلو قیمت 240 روپے مقرر ، پہاڑی علاقوں میں تمباکو کی فی کلو قیمت سال 2022 میں 281 روپے 13 پیسے ہوگی، اعلامیہ

پیر 24 جنوری 2022 20:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2022کیلئے تمباکو کی امدادی قیمت مقرر کر دی ۔ پیر کو وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا ،وزیر خزانہ شوکت ترین نے ورچوئلی اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سال 2022 کیلئے تمباکو کی امدادی قیمت مقرر کی گئی۔میدانی علاقوں میں تمباکو کی فی کلو قیمت 240 روپے مقرر ، پہاڑی علاقوں میں تمباکو کی فی کلو قیمت سال 2022 میں 281 روپے 13 پیسے ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق سیاہ تمباکو 149.09 روپے اور سفید پتہ تمبوج کی قیمت 123 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ،برلی تمباکو فی کلو 187 روپے 50 پیسے اور 123 روپے فی کلو مقرر کرلی گئی ۔

متعلقہ عنوان :