وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کے منصوبوں پرٹھوس پیشرفت کیلئے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دیدی

پیر 24 جنوری 2022 22:58

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کے منصوبوں پرٹھوس پیشرفت کیلئے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دیدی ۔ وزیراعلیٰ محمود خان کی زیرصدارت نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں اسکیم کے تحت صوبے میں ہائوسنگ کے مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے منصوبوں پرعملدرآمد کی رفتار پرعدم اطمینان کا اظہارکیا ،وزیراعلیٰ نے منصوبوں پرٹھوس پیشرفت کیلئے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دیدی ،وزیراعلیٰ محمودخان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کے لئے زمینوں کے مسائل جلد سے جلد حل کئے جائیں،نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم حکومت کا فلیگ شپ اسکیم ہے، اسکیم کے تحت منصوبوں پر عملدرآمد میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں ،عوامی فلاح و بہبود کے ان منصوبوں پر صرف کاغذوں میں نہیں گراونڈ پر پیشرفت چاہیے،وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبے میں پیری اربن ہاوسنگ اسکیموں پر عملی پیشرفت اور ان کے سنگ بنیاد کے لئے ٹائم لائینز مقرر کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :