خانپور ڈیم، پکنک پر گئے نجی اسکول کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ افسوسناک حادثہ

خانپور ڈیم میں کشتی الٹ گئی، 4 ٹیچرز سمیت 35 افراد سوار تھے، ایک خاتون ٹیچر کی لاش نکال لی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 25 جنوری 2022 13:35

خانپور ڈیم، پکنک پر گئے نجی اسکول کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ افسوسناک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) خانپور ڈیم میں کشتی الٹ گئی،متعدد افراد سوار تھے۔تفصیلات کے مطابق خانپور ڈیم جانے والے نجی اسکول کے بچوں اور اساتذہ کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

خانپور ڈیم میں بچوں سے بھری کشتی الٹ گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں اسکول کے بچوں سمیت 35 افراد سوار تھے۔کشتی میں 4 ٹیچرز بھی تھیں۔ذرائع کے مطابق 35 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جن میں سے 4 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ایک خاتون ٹیچر کی لاش نکال لی گئی ہے۔ریسکیو آپریشن کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :