محکمہ زراعت کی گندم کے کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کے خاتمہ کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

منگل 25 جنوری 2022 14:03

محکمہ زراعت کی گندم کے کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کے خاتمہ کیلئے فوری ..
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء) محکمہ زراعت کے شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول نے گندم کے   کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کے خاتمہ کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا  ہے کہ اگر جڑی بوٹیوں کا بیج ایک سال پک جائے تو یہ 7سال تک متواتر اگتا اور فصل کو نقصان پہنچاتا رہتا ہے لہٰذا دنبی سٹی اور جنگلی جئی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے سپرے کیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول عا مر رسول نے کہا کہ اس ضمن میں محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے زمینداروں، کاشتکاروں،کسانوں کو ہدایت کی کہ وہ گندم کی بھرپور پیداوار کے حصول اور فصل کو ہر قسم کی بیماریوں سے بچانے کیلئے  فصل پر دوپہر کے وقت ٹی جیٹ نوزل کے ذریعے سپرے یقینی بنائیں اور فصل میں موجود جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں کیونکہ جڑی بوٹیاں گندم کی پیداوار کو 42فیصد تک نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل کو تین مراحل میں پانی دیناضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلا پانی جھاڑ کی حالت میں، دوسرا پانی گوبھ کی حالت میں اور تیسرا پانی دودھیا حالت میں دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :