ایران، سوشل میڈیا پر فین فالوئنگ بڑھانے کے لیے خوفناک پرینکس کے شبہ میں 17 یونیورسٹی گریجویٹس گرفتار

بدھ 26 جنوری 2022 16:20

ایران، سوشل میڈیا پر فین فالوئنگ  بڑھانے کے لیے خوفناک پرینکس  کے شبہ ..
تہران(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 جنوری 2022ء) ایران کی پولیس نے سوشل میڈیا پر فین فالوئنگ  بڑھانے کے لیے خوفناک پرینکس  کے شبہ میں 17 یونیورسٹی گریجویٹس  کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے  نے  ایرانی اخبار کے حوالے سے بتایا کہ پرینکس میں قتل، خودکشی اور برقی سیڑھیوں پر مسافروں پر کیک پھنکنے جیسے واقعات شامل ہیں۔ ایران پولیس چیف  جنرل حسین رحیمی نے بتایا کہ بعض افراد نے دارالحکومت تہران کی گلیوں میں  خوف پھیلانے ، امن اور سلامتی کو نقصان پہنچانے اور لوگوں کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کرتے ہوئے   خوفناک پرینکس  عکسبند کر کے انہیں  سوشل میڈیا پر شیئر کیا  جس کی تیاری میں ملوث  17افراد کو غیرقانونی فعل پر گرفتار کیا  گیا ہے۔