وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو دل میں تکلیف کی شکایت

وزیراعلیٰ بغیر پروٹوکول خود گاڑی چلا کر ہسپتال گئے، وزیراعلیٰ کا این آئی سی وی ڈی میں چیک اپ کیا گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 26 جنوری 2022 17:25

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو دل میں تکلیف کی شکایت
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری 2022ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو دل میں تکلیف کی شکایت ہوئی، وزیراعلیٰ بغیر پروٹوکول خود گاڑی چلا کر ہسپتال گئے، وزیراعلیٰ کا این آئی سی وی ڈی میں چیک اپ کیا گیا۔

(جاری ہے)

دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ دل میں شدید تکلیف کی شکایت پر ہسپتال پہنچ گئے، وزیراعلیٰ سندھ بغیر پروٹوکول قومی ادارہ برائے امراض قلب پہنچے، ہسپتال میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا این آئی سی وی ڈی میں چیک اپ کیا گیا۔

چیک اپ کے بعد وزیراعلیٰ واپس چلے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ہسپتال میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے طبی ٹیسٹ کرلیے گئے ہیں، مزید تفصیلات میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد معلوم ہوسکیں گی۔ دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اپنے گھر میں ہیں اور خیریت سے ہیں۔ 

متعلقہ عنوان :